سیاست میں آنے کا ارادہ ہے نہ کوئی جماعت بنارہا ہوں، افتخار چوہدری

سیاست میں آنے کا ارادہ ہے نہ کوئی جماعت بنارہا ہوں، افتخار چوہدری
 سیاست میں آنے کا ارادہ ہے نہ کوئی جماعت بنارہا ہوں، افتخار چوہدری

  

نیویارک (ارشد چودھری)میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں نہ ہی مےں کوئی سیاسی جماعت بنارہا ہوں، عمران خان کے الزامات غلط ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں، آئین کے تحت سپریم کورٹ نہیں بلکہ الیکشن ٹربیونل کا کام دھاندلی کیسز کا فیصلہ کرنا ہے ۔دنیا میں خاص کر پاکستان میں عوام کو قانون کی بالادستی اور امن کی جدوجہد کیلئے تھنک ٹینک بنارہا ہوں لیکن سیاست کوئی شجر ممنوعہ نہیں۔ ارسلان کیس کا سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے پاکستان میں آگ لگی ہوئی اس کو بجھانے کیلئے قربانیاں دینا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نیویارک میں پاک امریکن لائیرز فار سول ایکٹ کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے مارشل لاءکا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا ہے تایخ شا ہد ہے کہ پاکستان میں مختلف وقتوں میں آئین، قانون کی پاسداری نہیں کی گئی ۔ پاکستان کی ڈرائنگ روم کی سیاست نے سب اچھا سب اچھا کہہ کر سول سوسائٹی میں مسائل کا حل نہیں تھیں۔ پاکستان میں سب اچھا نہیں ہے بے روزگاری، غربت، معاشی ناہمواری سے عوام کو زمین سے لگادیا ہے۔

مزید : صفحہ اول