لاﺅس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ،وزیر دفاع اور میئر سمیت 17 افراد ہلاک

لاﺅس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ،وزیر دفاع اور میئر سمیت 17 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بنکاک ( اے این این ) لاﺅس کا فوجی طیارہ شمالی صوبے شنگکویانگ میں گر کر تباہ ¾ وزیر دفاع اور میئر سمیت 17 افراد ہلاک ¾ 3 شدید زخمی ¾ زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا ¾ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ¾ تحقیقات شروع ¾ تمام افراد ایک سرکاری تقریب میں شرکت کےلئے ویت نام جارہے تھے ¾ لاﺅس میں قومی سوگ کا اعلان ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاﺅس کا روسی ساختہ انتونوف اے این 74۔300 فوجی طیارہ ہفتہ کی صبح شمالی صوبے شنگکویانگ کے ضلع پائک کے علاقے ناڈی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں لاﺅس کے وزیر دفاع دفاع لیفٹیننٹ جنرل ڈویانگچہ، پبلک سیفٹی کے وزیر اور ویانٹیان کے میئر سمیت 17 اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں جبکہ 3افراد کو زخمی شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاز کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ایک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طیارے میں 20 افراد سوار تھے جو سرکاری تقریب میں شرکت کےلئے ویت نام جارہے تھے ۔تھائی وزارت خارجہ کے ترجمان سیک وانامیتھی نے اس افسوسناک سانحہ پر لاﺅس میں قومی سوگ کا اعلان کردیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -