میرا نشاہ بارش سے تباہی سیلابی ریلا،چھت گر گئی ،8افراد جاں بحق

میرا نشاہ بارش سے تباہی سیلابی ریلا،چھت گر گئی ،8افراد جاں بحق

                            میرانشاہ ( خصوصی رپورٹ ) شمالی وزیرستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہیے اور اس کا پانی سیلابی ریلے کی شکل میں انسانوں ، مکانوں اور فصلوں کو نقصان پہنچاتا گذر رہا ہے جس دوران ایک شخص بہہ گیا ہے جبکہ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گورنر خیبر پکٹونخواہ نے صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلا فاٹا کے علاقے رزمک میں زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں ایک شخص ایس ریلے کی نذر ہوگیا ہے ۔ میرانشاہ کے علاقے رنڑا میں شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے جن میں تین بچے اور دو خواتےن بھی شامل ہیں ۔ دو بچے اور ایک خاتوں موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ باقی افراد نے ملبہ ہٹانے کے دوران دم توڑا ۔بتایا گیا ہے کہ چھت گرنے کے بعد فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے اور بروقت ملبہ نہ ہٹائے جانے سے ہلاکتیں سات ہوگئیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فاٹا کے متاچرہ علاقوں میں میں ہنگامی الت نافذ کی جارہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول