بھارت کےساتھ برابری کی سطح کے تعلقات کے خواہاں ہیں ‘کامران مائیکل

بھارت کےساتھ برابری کی سطح کے تعلقات کے خواہاں ہیں ‘کامران مائیکل

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کوئی پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوانڈراسٹیمیٹ نہیں کرسکتا ،پاکستان کوایٹمی طاقت بنانیوالے وزیراعظم میاں نوازشریف دفاع وطن کے حوالے سے اقدامات پرہرگزسمجھوتہ نہیں کریں گے ، اس وقت پاکستان کی باگ ڈورمدبراورنڈرقیادت کے ہاتھوں میں ہے، تاریخ گواہ ہے وزیراعظم میاں نوازشریف نے کبھی دباﺅ یا دھونس کے تحت فیصلے نہیں کئے ،پڑوسی ملک میں آنیوالی آئینی تبدیلی کوبغوردیکھ رہے ہیں،پاکستان کی داخلی وخارجی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ برابری کی بنیادپرتعمیری تعلقات کی خواہاں ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرف سے بھارت کی کامیاب پارلیمانی پارٹی بی جے پی کے ممکنہ وزیراعظم نریندرمودی کودورہ پاکستان کی دعوت مثبت اقدام ہے ۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد نریندرمودی کاجارحانہ مزاج یقینا بدل جائے گی کیونکہ آئینی ذمہ داریوں کی بجاآوری کاراستہ اعتدال پسندی سے ہوکرجاتا ہے۔

کامران مائےکل

مزید : صفحہ آخر