سویڈن پارلیمنٹ کا بیس رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

سویڈن پارلیمنٹ کا بیس رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد(آن لائن) سویڈن کی پارلیمنٹ کے سپیکر پیر ویسٹر برگ کی سربراہی میں بیس رکنی وفد (آج) اسلام آباد پہنچے گا۔ دورہ پاکستان کے دوران سویڈش وفد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ صدر اور وزیراعظم پاکستان‘ چیئرمین سینٹ‘ وفاقی وزراءبرائے خزانہ و خارجہ‘ داخلہ‘ تجارت‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن‘ پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور قانون و انصاف ملاقاتیں کرے گا جن میں باہمی پارلیمانی و اقتصادی تعلقات کے فروغ‘ تجارت بڑھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفد قومی اسمبلی میں خواتین ارکان پارلیمان اور پاک سویڈن پارلیمانی دوستی گروپ ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وفد لاہور کا دورہ کرے گا جہاں وہ لاہور ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداران کیساتھ ملاقات کے علاوہ بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ کرے گا۔

مزید : صفحہ اول