,میری موت کی فلم ضرور بنانا قیدی کی انوکھی درخواست

,میری موت کی فلم ضرور بنانا قیدی کی انوکھی درخواست

کینساس سٹی (نیوز ڈیسک) امریکی شہر کینساس سٹی میں سزائے موت کے قیدی نے ایک انوکھا مطالبہ کیا ہے۔ 45 سالہ ”رسل بکلیو“ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس موت کے گھاٹ اتارنے کا منظر فلمبند کیا جائے۔ رسل کو 21 مئی کو سزا دی جائے گی۔ اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ویڈیو فلم بنانے کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر وہ بچ گیا یا اسے موت سے قبل اذیت کا سامنا کرنا پڑا تو اس کا ثبوت موجود ہوگا جس کی بنیاد پر ریاست کے خلاف دعویٰ دائر کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست اوکلاہوما میں سزائے موت کے قیدی کو زہر دینے کے دوران سوئی اس کی شریانوں سے نکل گئی تھی۔ اس کے بعد وہ قریباً 40 منٹ تک تڑپتا رہا اور بالآخر دل کے دورے کے باعث ہلاک ہوگیا۔ اس کیس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، اسی بنیاد پر رسل نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ امریکی قانون سزائے موت کے مجرموں کو دردناک موت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید : صفحہ آخر