،امریکیوں کی پردادی مل گئی

،امریکیوں کی پردادی مل گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اس وقت دنیا کی طاقتور ترین قوم امریکہ کو سمجھا جانا ہے مگر آج طاقت اور دولت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اس قوم کی ابتداءکیسے ہوئی اس سوال کا جواب سمندر کی تہہ میں ملنے والے 12 ہزار سال پرانے ڈھانچے نے دے دیا ہے۔ میکسیکو کی ایک زیر آب غار کے اندر سے ملنے والے ڈھانچے کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آج کے امریکی روس کے علاقہ سائبیریا سے موجودہ امریکی علاقے الاسکا میں ہجرت کرکے آنے والوں کی اولاد ہیں۔ میکسیکو کے مشرق میں جزیرہ نما یوکاٹان کے جنگلوں میں ایک زیر زمین غار میں ایک نوعمر لڑکی کا ڈھانچہ کوئی درجن بھر درندوں کی ہڈیوں کے ساتھ ملا ہے ان میں شیروں اور ریچھوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔ اس لڑکی کے ہزاروں سال قبل دفن ہوانے والے ڈھانچے کے ڈی ایچ اے کے مطالبہ کے بعد یہ حیرت انگیز دریافت ہوتی ہے کہ آج کے امریکی دراصل سائبیریا کے لوگوں کی اولاد ہیں۔

مزید : صفحہ آخر