کراچی کا بنگالی ڈکیت گینگ پولیس کے تعاون سے لاہور میں سرگرم

کراچی کا بنگالی ڈکیت گینگ پولیس کے تعاون سے لاہور میں سرگرم

لاہور(کرائم سیل)کراچی کا بنگالی ڈ کیت گینگ لاہور کے پوش علاقوں میں پہنچ گیا جسے گرفتار کرنے کے بجائے مبینہ طور پولیس نے ہی جیا موسیٰ کے کھجور چوک میں کرائے کے مکان میں بسا رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہزاروں وارداتیں کرنیوالے”بنگالی گینگ“نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں جس کا سرغنہ مبارک عرف انور لاہور کے مختلف تھانوں میں اشتہاری ہے ۔ذرائع کے مطابق مبارک نے کوٹ عبدالمالک میں کرائے پر مکان لیکر جیب تراش اور موبائل چھننے والے لڑکوں کو پناہ دے رکھی ہے ۔ اس گروہ کے رکن لقمان اور آصف شام ہوتے کرائے کی موٹرسائیکلوں پر ہی ٹولیوں کی صورت میں نکلتے ہیں اور وارداتوں کے بعد جیا موسیٰ میں غنہ مبارک عرف انور کے گھر میں اکٹھے ہو کر حصے بانٹتے ہیں،مبارک عرف انور کے خلاف گارڈن ٹاﺅن ،ساندہ اور شاہدرہ میں درجنوں مقدمات درج ہیں،اسکے علاوہ لقمان اور آصف کے خلاف ڈیفنس بی اور گارڈن ٹاﺅن کے علاوہ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق گینگ کی سرپرستی مبینہ طور پرتھانہ شاہدرہ کا پولیس کا یک اہلکار کررہا ہے جس نے جیا موسیٰ کے علاقہ کھجو ر والاچوک کے قریب مبارک عرف انور کو ایک مکان بھی کرائے پر لے کردے رکھا ہے ۔

مزید : علاقائی