کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن‘10 روز میں 14200 گاڑیاںبند

کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن‘10 روز میں 14200 گاڑیاںبند

لاہور(کر ائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاﺅن کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ٹریفک آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ کریک ڈاﺅن کے10روزمیں14200 گاڑیوںاور موٹر سائیکلزکے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں سڑکوں پر کمسن ڈرائیورز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور حادثات کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔سہیل چوہدری نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روک کر اچھا اور قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : علاقائی