پسرور پولیس نے تہرے قتل کا اشتہاری چاند بٹ گرفتارکر لیا

پسرور پولیس نے تہرے قتل کا اشتہاری چاند بٹ گرفتارکر لیا

بڈیانہ(نامہ نگار) پسرور پولیس نے تہرے قتل کے خطرناک اشتہاری شمشاد احمد عرف چاند بٹ سکنہ ڈونگیاں ضلع نارووال کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے 30نومبر 2013کو پسرور میں فائرنگ کر کے اپنے سابقہ سسر محمد رمضان بٹ ،سالے حافظ سجاد، بہو اور ملازم اکرم کو شدید زخمی کر دیا اس واقعے میںحافظ سجاد اور یاسین اکرم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد رمضان بٹ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیاجس کے بعد شہریوں نے رمضان بٹ کی نعش کچہری چوک میں رکھ کر مسلسل 7گھنٹے احتجاج کیا اور ڈی پی او سیالکوٹ گوہر نفیس اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد افضل ایڈووکیٹ کی یقین دہانی پر کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس پر ڈی پی او سیالکوٹ نے ڈی ایس پی شیخ شاہد اکرام ملک رضا حسنین ایس ایچ او سٹی، پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او سیالکوٹ گوہر نفیس نے خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی شیخ شاہد اکرام کی تعریف کی ہے اور ان کے لیئے تعریفی اسناد اور انعام کا اعلان کیا ہے ۔دریں اثنا انجمن تاجران پسرور نے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی