خانقاہ ڈوگراں،مسلح افراد کی فائرنگ سے کار ڈرائیور ہلاک
خانقاہ ڈوگراں(نا مہ نگار )مسلح افراد کی فائرنگ سے کار ڈرائیور ہلاک پولیس تھا نہ خانقاہ ڈو گراں نے نعش کو تحویل میں لے کر قا نو نی کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق غلام رسول شاہ آ ف سالار سیداں لاہور ایئر پورٹ پر سواریاں اتار کر رات تقریباً دو بجے واپس آ رہا رتھا جب میاں علی نہر کے پل پر پہنچاتو اچانک پل پر کھڑے تےن افراد نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر مسلح افراد نے فا ئرنگ کر دی گو لیاں لگنے سے ڈرائیور غلام رسول شاہ ایک طرف جھک گےا جب کہ پچھے بیٹھے مسافر نے سٹےرنگ کو پکڑ لیا جو ہا لہ ہوٹل کے قریب کھڑی ہو گئی اگر مسافر سٹیرنگ کو قابو میں لا نے کی کو شش نہ کر تا تو بڑا حا دثہ ہو نے کا امکان تھا پولیس تھا نہ خانقاہ ڈوگراں نے مو قعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی تا ہم مسلح افراد کا سراغ نہ مل سکا اور ناہی فائرنگ کا سبب معلوم ہو سکاآیا کہ یہ ڈکیتی میں ناکامی کی کوشش ہے یا ذا تی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔