ڈسکہ‘ دیور نے بھابھی کوقتل، بھائی کو زخمی کر دیا

ڈسکہ‘ دیور نے بھابھی کوقتل، بھائی کو زخمی کر دیا

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)گھریلو تنازع پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہ نذیر آباد کالونی کا رہائشی عارف عرف پپا اپنی بیوی اور بھائی لیاقت کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ باتوں باتوں میں ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر چھوٹے بھائی لیاقت نے فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے بھابی کوثر موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بھائی عارف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر حالت تشویشناک ہو نے کے باعث اسے لاہور ریفر کردیا گیا تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی