مودی کی کامیابی کا جشن بھارتی فوج نے کنٹرو ل لائن پر فائرنگ کر کے منایا

مودی کی کامیابی کا جشن بھارتی فوج نے کنٹرو ل لائن پر فائرنگ کر کے منایا ...

                                            پونچھ، جموں ( اے این این ) نریندر مودی کی کامیابی کے بعدکنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خاموش،بھارتی سورما پوسٹیں چھوڑ کر فرار،دونوں اطراف کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستان کی جانب سے احتجاج،امن کوششوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کامیابی کا جشن بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے منایا۔جمعہ کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جو آدھ گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی تاہم بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے گولے پاکستانی چیک پوسٹوں کے قریب جنگلات میں گرے۔بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں اور بھارتی سورما چیک پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پاکستانی سرحدی حکام نے واقعہ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا اور واضح کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور سیز فائر معاہدے کی پابندی یقینی بنائی جائے اور امن کوششوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل منیش میتا کی طرف جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ میں پہلے پاکستان کی جانب سے کی گئی اور پاکستانی فورسز نے پونچھ میں کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھارتی فورسز کی چیک پوسٹوں کو بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا۔پاکستان کی جانب سے یہ فائرنگ رات 7.35 منٹ پر کی گئی لیکن کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان کی جانب سے چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی اسی نوعیت کے ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کی۔لیکن دونوںاطراف سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی فوج

مزید : صفحہ آخر