اربوں ما لیت کی 20 ہزار کنال اراضی پر قبضہ ما فیا نے نیچے گاڑلئے

اربوں ما لیت کی 20 ہزار کنال اراضی پر قبضہ ما فیا نے نیچے گاڑلئے

لاہور(ملک خیام رفیق)لاہو رپو لیس قبضہ ما فیا کو لگام ڈالنے میں نا کا م ہو گئی ،اربوں روپے ما لیت کی 20ہزار کنا ل سے زائد سرکاری و پر ائیویٹ اراضی پر قبضہ ما فیا نے پنجے گا ڑلیے ہیں، عوام در بدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبو ر ہو گئے جبکہ ہزاروں لو گ اپنی جمع پو نجی سے محروم ہو چکے ہیں ۔ایک پو لیس افسر نے روز نا مہ’’ پاکستا ن‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ قبضہ گروپ تحصیلداروں اور پٹواریوں سے مل کرقبضہ والی جگہ کے کا غذات مکمل تیارکر لیتے ہیں،اس لیے ہم ان کے خلا ف کارروائی نہیں کر سکتے البتہ ہمیں معلوم ضرو ر ہو تا ہے کہ یہ قبضہ کیا گیا ہے جبکہ عدالت میں تو ثبو توں کی ضرورت ہو تی ہے جو قبضہ گروپو ں کے پا س مو جو د ہو تے ہیں ۔ پو لیس تما م گروپوں کی تفصیلا ت ہو نے کے با وجو د ان کے خلا ف کا رروائی کر نے سے اجتنا ب کر رہی ہے ۔لا ہو ر میں 269قبضہ گروپ لو گو ں کی زمینیں ہتھیا نے میں مصروف ہیں ۔کینٹ ڈویژن میں96، صدرڈویژن میں69،اقبال ٹاؤ ن ڈویژن میں 24، سٹی ڈ ویژن میں53 ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں18 جبکہ سول لا ئن ڈ ویژن میں9افراد قبضہ گروپ ہیں تا ہم انتظا میہ کی طر ف سے ان قبضہ گر وپو ں کے خلا ف کو ئی کا رروائی عمل میں نہیں آسکی ہے۔قبضہ ما فیا نے پر ائیویٹ زمینو ں کے علاوہ ریلو ے، جنگلا ت ،ریونیوبو رڈکی ار بوں روپوں کی سر کا ری اراضی پر قبضہ جما رکھا ہے ۔ علا وہ ازیں ما فیا نے قبر ستا نوں کو بھی معا ف نہیں کیا بلکہ متعد دقبر ستا نوں کی جگہ پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔لا ہو ر میں قبضہ گروپوں کے خلا ف درج ہو نے والے مقدما ت میں کسی کو بھی سزا نہ ہو سکی ہے جس کی وجہ سے قبضہ ما فیا کا حو صلہ بلند ہوا ہے اوروہ بلا خو ف خطر لو گو ں سے جا ئیدادہتھیا نے، ان کے سر سے چھت چھیننے اور ان کو عمر بھر کی پو نچی سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایل ڈی اے کی ہا ؤ سنگ سکیمو ں اقبا ل ٹاؤن ، گجر پو رہ ، گلشن را وی ، گا ر ڈن ٹاؤن اور دیگر میں پٹوا ریوں اور تحصیلداروں سے مل کر جعلسازی،کا غذا ت میں ردو بد ل کا کا م اور قبضہ کر نے کے زیا د ہ وا قعات ہو رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی