ڈاکو ؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکو ؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(کرائم سیل)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ستو کتلہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر صفدر سے 8لاکھ 44ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔ اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے نذیر سے ایک لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی ،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حسنین سے ایک لاکھ 33ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے رضوان سے ایک لاکھ 23ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیا ۔ پرانی انارکلی میں ڈاکوؤں نے عمیر سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے ایوب سے 88ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے جمشید سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے عاطف سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و لیپ ٹاپ ،لوئر مال میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے 36ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ساندہ میں ڈاکوؤں نے رحمان سے 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ علاوہ ازیں پرانی انارکلی میں عامر ،اقبال ٹاؤن میں شاہد ،نواب ٹاؤن میں احمد کی گاڑیاں جبکہ ساندہ میں عدیل ،ہربنس پورہ میں گلفام ،نصیر آباد میں محسن ،گجر پورہ میں سلیم ،سبزہ زار میں نعمان ،اچھرہ میں عباس ،گاڑڈن ٹاؤن میں فیض ،فیکٹری ایریا میں توصیف ،شاد باغ میں عباس ،ریس کورس میں ادریس ،شاہدرہ میں ریاض اور زوہیب کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی