ایم کیو ایم کا گورنرسندھ سے استعفیٰ طلب کرنے پر غور

ایم کیو ایم کا گورنرسندھ سے استعفیٰ طلب کرنے پر غور
ایم کیو ایم کا گورنرسندھ سے استعفیٰ طلب کرنے پر غور

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے عدم تعاون پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے تحفظات سامنے آنے کے بعدایم کیو ایم کی قیادت نے ان سے استعفیٰ طلب کرنے پرغور شروع کردیا ہے اورپارٹی قیادت میں اعلیٰ سطح پراس معاملے پرمشاورت کی جارہی ہے، اہم فیصلے سامنے آسکتے ہیں۔سیاسی حلقے سندھ کی سیاسی سطح پرآئندہ آنے والے دنوں میں کچھ اہم تبدیلیوں کی پیشن گوئی کررہے ہیں،اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرموجودہ صورتحال میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اورگورنر سندھ کے مابین بعض امورحل نہیں ہوسکے توپھر گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب کیا جاسکتا ہے اور انھیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ گورنر کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں یا پھر ایم کیو ایم ان سے اعلان لاتعلقی کرسکتی ہے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ گورنر سندھ ازخود بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کررہے ہیں اور کسی بھی وقت دبئی روانہ ہوسکتے ہیں جہاں سے لندن روانہ ہوجائیں گے تاہم اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی مقتدرحلقوں نے ایم کیو ایم اور گورنر سندھ کے درمیان بعض امور پر موجودخلیج کوختم کرانے کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں اورکوشش کی جارہی ہے کہ اس معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرلیاجائے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں