باکمال لوگ، صدر مملکت کو بھی نہ بخشا

باکمال لوگ، صدر مملکت کو بھی نہ بخشا
باکمال لوگ، صدر مملکت کو بھی نہ بخشا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) باکمال لوگ، لاجواب سروس کا نعرہ لگانیوالی قومی ایئرلائن نے ایک مرتبہ پھر کمال کردیا اورصدرمملکت کی موجودگی میں وی آئی پی پرواز بھی زیرتربیت پائلٹ کے سپرد کردی گئی جس نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا جو ایک سنگین غفلت اور کسی حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتی تھی لیکن دوران پرواز ہی کاک پٹ سے زیرتربیت پائلٹ کو باہربلالیاگیااور دوسرے پائلٹ نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی سے اسلام آباد کیلئے شیڈول پی آئی اے کی پرواز سے سفر کیا اور زیرتربیت پائلٹ کیپٹن ارتضیٰ نے طیارے کو کراچی سے ٹیک آف کرایا جو سیفٹی رسک تھالیکن دوران پرواز ہی ایئرلائن انتظامیہ کو ہوش آگئی ، جہاز میں موجود پائلٹ کیپٹن منسوب نے کاک پٹ کاکنٹرول سنبھال کر زیرتربیت پائلٹ ارتضیٰ علی کو باہر بھیج دیا۔ بتایاگیاہے کہ تربیت دینے والے کیپٹن کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔فضائی ماہرین کاکہناتھاکہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران نہایت مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ، ہر مرتبہ کوئی نیا طریقہ اختیار کیاجاتاہے ، ہوا کے رخ اور جہازمیں وزن کو بھی دیکھناہوتاہے ،یہ کسی حادثے کا باعث بن سکتاتھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس