نجم سیٹھی اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا، معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ

نجم سیٹھی اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا، معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ
نجم سیٹھی اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا، معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستا ن کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے سابق چیئر مین نجم سیٹھی نے اپنا موقف بدل لیاہے اور اب کہاہے کہ وہ  اپنی معطلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا کورٹ کا فیصلہ چیلنج اور بورڈ کا سسٹم تبدیل کریں گے، سپریم کورٹ کے دو سابق ججز نے بورڈ کا نیا آئین تیار کر لیا تھا  اورپی سی بی نے حکومت سے اس نئے آئین کو نافذ کرنے کی درخواست کردی تھی ،مدت پوری ہونے سے قبل چیئر مین کے الیکشن کر وانے کا کہ دیا تھا، کورٹ کی مداخلت پر یہ الیکشن رک گئے ہیں ۔ سابق چیئر مین پی سی بی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کورٹ کا فیصلہ چیلنج کریں گے جبکہ اس سے قبل جنگ گروپ کے مطابق نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ فیصلہ چیلنج نہیں کریں گے ،حکومتی ایس آر او پر فیصلہ ہوا، حکومت نے تعیناتی کی ، اب معاملہ حکومت اور ذکاء اشرف کے درمیان ہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ کرکٹ کی بہتری کے لیے جو کچھ ہوسکا، کردیا، بہت سی خوشخبریاں دینا چاہتاتھالیکن ،اگر وہ ادھوری رہ گئیں تو بہت نقصان ہوگا۔دریں اثناء اتوار کو اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے دو سابق ججز نے بورڈ کا نیا آئین تیار کر لیا تھا ،پی سی بی حکومت سے اس نئے آئین کو نافذ کرنے کی درخواست کر چکا تھا ،مدت پوری ہونے سے قبل چیئر مین کے الیکشن کر وانے کا کہ دیا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ کی مداخلت پر یہ الیکشن رک گئے ہیں ۔

مزید : کھیل