وفاق نے صوبوں کوپولیوویکسین فراہم کرنے سے انکارکردیا

وفاق نے صوبوں کوپولیوویکسین فراہم کرنے سے انکارکردیا
وفاق نے صوبوں کوپولیوویکسین فراہم کرنے سے انکارکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق نے صوبوں کو غیرمعمولی حالات میں پولیو ویکسین فراہم کرنے سے انکار کردیاہے اور عالمی پابندیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عمل درآمد یقینی بنایاجائے ۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے چارصوبائی سیکریٹریز کو خط لکھاگیاہے جس میں واضح کیاگیاہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کے تمام معاملات صوبوں کو سونپے جاچکے ہیں اور اب صوبے ہی ذمہ دار ہیں تاہم وفاق نے واضح کیاہے کہ معمول کی ویکسین فراہم کرے گا۔ خط میں عالمی پابندیوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے وفاق نے ہدایت کی کہ عمل درآمد یقینی بنایاجائے ، نابالغ افراد کو پولیو ویکسین فراہم کرنا وفاق کا کام نہیں تاہم وفاق عالمی اداروں سے ویکسین کی خریداری میں تعاون کرے گا۔

مزید :

قومی -