چنیوٹ میں کارسواروں کی فائرنگ، تین افراد جاں بحق،مقابلے میں پانچوں حملہ آور مارے گئے
چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوانہ میں کار سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاجبکہ پولیس نے کارسواروں کا تعاقب کرتے ہوئے بوہڑوالاکے قریب گھیرے میں لے لیاجہاں تین گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے مقابلے مقابلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے جبکہ مقابلے اہلکار اور ایک مقامی صحافی زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق تمام حملہ آور وں کے پاس جدید اسلحہ تھا اورگاڑی بھی اسلحے سے بھری تھی تاہم یرغمال بنائے گئے دو مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرالیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق دو پٹھان گروپوں میں تناز ع تھا جس پر کار سوار ایک گروپ نے بھوانہ کے قریب دوسرے گروپ پردھاوابول دیا اور فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے کار سواروں کا تعاقب کرتے ہوئے جامع آباد پولیس نے بوہڑوالا کے قریب گھیرے میں لے لیا اور کارسواروں نے درختوں کا سہارا لے کر پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور آرپی او فیصل آبا دکی نگرانی میں جوابی کارروائی شروع کردی گئی۔تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد پولیس نے پانچوں مسلح افراد کے مارے جانے اور کھیتوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کو بازیاب کرانے کا اعلان کردیاجبکہ کھیتوں سے لاشیں اُٹھانے کے لیے گاڑیاں اندر داخل کردی گئی ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ مقابلے میں زخمی ہونیوالے دوافراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔