اسلام آباد میں حساس اداروں کی کارروائی ، تین انسانی سمگلر گرفتار

اسلام آباد میں حساس اداروں کی کارروائی ، تین انسانی سمگلر گرفتار
اسلام آباد میں حساس اداروں کی کارروائی ، تین انسانی سمگلر گرفتار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے حساس اداروںنے تین انسانی سمگلروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے ایف ایٹ سیکٹرمیں چھاپہ مارکر تین انسانی سمگلروں کو گرفتارکرلیاہے جن کی شناخت ضمیر حسین ، افتخار احمد اور محمد اقبال کے نام سے ظاہرکی گئی ہے ۔ بتایاگیاہے کہ گرفتار ملزموں کے قبضے سے 28پاسپورٹ برآمد کرلیے گئے ہیں اور وہ مختلف ممالک میں جانے کا پروگرام بنارہے تھے ۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں