پنجاب میں پانچ ارب کے رمضان پیکج کا اعلان

پنجاب میں پانچ ارب کے رمضان پیکج کا اعلان
پنجاب میں پانچ ارب کے رمضان پیکج کا اعلان

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت عوام کو رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں 360 رمضان بازار لگائے جائیں گے اور صوبے کے تمام ماڈل بازار ، سہولت بازار ، جمعہ اور اتوار بازار بھی رمضان بازار میں تبدیل ہو جائیں گے۔ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 334 فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جہاں 10 اشیائے ضروریہ تھوک کی ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں 2 ہزار مدنی دستر خواں لگائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ رمضان بازاروں کے لئے آٹے کے تھیلے کا رنگ سبز جبکہ اوپن مارکیٹ کے تھیلوں کا رنگ اورنج ہو گا۔ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے بھی سٹالز لگائے جائیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں