کابل : سہ فریقی مذاکرات میں آرمی چیف پاکستان کی نمائندگی کریں گے

کابل : سہ فریقی مذاکرات میں آرمی چیف پاکستان کی نمائندگی کریں گے
 کابل : سہ فریقی مذاکرات میں آرمی چیف پاکستان کی نمائندگی کریں گے

  

 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے کل افغانستان جائیں گے۔ ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق پاکستان، افغانستان اور ایساف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل شروع ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے۔ دیگر شرکاءمیں اتحادی فوج کے حکام اور افغان وزیر دفاع شامل ہیں۔سہ فریقی مذاکرات کا یہ 37 واں دور ہے جو ایسے وقت میں ہورہا ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے کئی واقعات کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔

مزید : اسلام آباد