مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس،ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات شامل
مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس کے 3 ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی۔ مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو عدالت نے مزید ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان گذشتہ ریمانڈ میں اعتراف جرم کرچکے ہیں۔ مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔چاروں ملزمان نے گذشتہ منگل کو بارہویں جماعت طالبہ سے گاڑی میں زیادتی کی اور اس کارروائی میں انہیں ایک خاتون ملزم کا ساتھ بھی حاصل تھا ، پولیس کی حراست میں چاروں ملزمان نیاعتراف جرم کرلیا۔ واضح رہے کہ پہلی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر اہل علاقہ نے ملزمان پر پتھراﺅبھی کیا اور ان پر انڈے بھی پھینکے۔