بھارتی ڈاکٹروں کا پاکستانی مریضوں کا معائنہ

بھارتی ڈاکٹروں کا پاکستانی مریضوں کا معائنہ
بھارتی ڈاکٹروں کا پاکستانی مریضوں کا معائنہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ڈاکٹروں نے لاہور میں کارڈیک اور جگر کے پاکستانی مریضوں کا معائنہ کیا اور کہاکہ پاکستان بھی ہندوستان کی مہارت سے فائدہ اُٹھائے۔ گنگارام ہسپتال نئی دہلی سے آئے ڈاکٹرز نے پیڈیا ٹرک کارڈیالوجی، ہیپاٹائٹس اور لیور ٹرانسپلانٹ کے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا اوراس سلسلہ میں شاہ جمال میں پاک ہیلتھ کیئر سنٹر میں لگایا گیا۔ اس موقع پر بھارتی ڈاکٹرز واسودیوان، ڈاکٹر پروین، ڈاکٹر راجہ جوشی اور نیرج کمار نے مریضوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کی مہارت سے پاکستان استفادہ کرے ،اس لئے دو مرتبہ اس سے قبل بھی لاہور آئے تھے اور اب بھی آنے کا مقصد پاکستانی بھائیوں کی خدمت ہے۔

مزید : تعلیم و صحت