وزیر خزانہ کا ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خزانہ کا ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیر خزانہ کا ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے احتجاج موخر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اطلاعا ت کے مطابق وزیر خزانہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر بابر غوری کو ٹیلی فون کیا اور شناختی کارڈ کے معاملے پر آج ہونے والا احتجاج موخر کرنے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ الطاف حسین کا شناختی کارڈ جلد جاری کردیا جائے گا ، اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ متحدہ کے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں۔اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، بابر غوری نے کہا کہ قائد الطاف حسین کی پالیسی ہے کہ تمام کام جمہوری طریقے سے چلیں اس لئے ہم بھی شناختی کار ڈ کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں