سسرالیوں نے بہو جلادی، حالت تشویشناک
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاقت آباد کے علاقہ میں ایک ماہ کی دلہن کو سسرالیوں نے پٹرول ڈال کر آگ لگا دی جس پر بہو کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد کے علاقہ میں رہائشی شاہد کی شادی ایک ماہ قبل سندر کے رہائشی محدم شفیع کی بیٹی نسرین سے ہوئی تھی تاہم شادی کے 15 روز بعد ہی شاہد نے گھریلو ناچاقی پر بیوی نسرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنادیا جس پر نسرین کے ورثاءاسے لے کر گھر آگئے تاہم شاہد نے اپنی والدہ شاہدہ بی بی سے مل کر اسے منت سماعت کے بعد گھر لے آئے تاہم گزشتہ روز شاہد نے اپنی والدہ سے مل کر دوبارہ تکرار کے بعد پٹرول چھڑک کر نسرین کو آگ لگادی اور موقعہ سے فرار ہوگئے۔ شور کی آواز سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے جنہوں نے نسرین بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال پہنچادیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے نسرین کے والد شفیع کی درخواست پر شوہر شاہد اور ساس شاہدہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔