باغیوں کے حملے میں شامی فضائیہ کے سربراہ جاں بحق

باغیوں کے حملے میں شامی فضائیہ کے سربراہ جاں بحق
باغیوں کے حملے میں شامی فضائیہ کے سربراہ جاں بحق

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں شامی فضائیہ کے سربراہ جا ں بحق ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی باغیوں نے دمشق کے نواحی قصبہ ملیہا میں شامی فضائی کے اڈے پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں شامی فضائیہ نے بھی کارروائی شروع کر دی ۔جھڑپ کے دوران شامی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسین اسحاق خان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں