سونیا جہاں بھارت سے پاکستان پہنچ گئیں

سونیا جہاں بھارت سے پاکستان پہنچ گئیں
سونیا جہاں بھارت سے پاکستان پہنچ گئیں
کیپشن: Sonia Jehan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ ترنم نورجہاں کی پوتی سونیا جہاں اپنی پھوپھی ظل ہما کے انتقال پرتعزیت کرنے بھارت سے پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق سونیا جہاں دو ہفتے پاکستان میں قیام کرنے کے بعد واپس بھارت چلی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سونیا جہاں نے اپنی پھوپھی کے انتقال پر غم اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم خاتون تھیں، ان کے انتقال نے اندر سے توڑ دیا ہے۔ انہوں نے مجھے ہر جگہ پر سپورٹ کیا اور ان کی کمی میں ساری زندگی شدت سے محسوس کرتی رہوں گی۔

مزید :

تفریح -