دپیکا پڈکون کو سلمان کے ساتھ کام کے خواب آنے لگے

دپیکا پڈکون کو سلمان کے ساتھ کام کے خواب آنے لگے
 دپیکا پڈکون کو سلمان کے ساتھ کام کے خواب آنے لگے

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوم شانتی اوم سے کیریئر کا آغاز کرنیوالی دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیاہے ۔ دپیکا کا شماربالی ووڈ کی کامیاب اداکاراﺅں میں کیاجاتاہے اور اُنہوں نے سات سالہ کیریئرمیں 15سے زائد سپر ہٹ فلمیں دیں اور اپنے کیریئرمیں سلمان کے علاوہ تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔ دپیکا کاکہناتھاکہ وہ سلمان کی ہیروئن بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں، جس فلم میں سلمان میرے ساتھ ہوں گے ، میرے لئے بہت ہی سپیشل فلم ہوگی جس کا اُنہیں شدت سے انتظار ہے۔

مزید : تفریح