فلسطین کا وینزویلا سے تیل خریدنے کافیصلہ

فلسطین کا وینزویلا سے تیل خریدنے کافیصلہ
 فلسطین کا وینزویلا سے تیل خریدنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک) وینز ویلا کے صدر نکولس مدورو نے فلسطینی حکام کو تیل اور ڈیزل فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اِس ضمن میں یادداشت پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاطینی امریکہ کے اہم ملک کے سربراہ نے یہ یقین دہانی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے دورہ وینز ویلا کے موقع پر کرائی۔ کراکس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وینز ویلا فلسطینی اتھارٹی کو ابتدائی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار بیرل تیل فراہم کرے گا تاہم بیان میں یہ بات واضح نہیں کہ تیل کی یہ سپلائی کس طریقے سے عمل میں آئے گی۔

مزید :

بزنس -