سنگ مر مر کے شہر میں بھی انصاف نہیں ، چیف جسٹس قرآن کے مطابق فیصلے کریں : سراج الحق

سنگ مر مر کے شہر میں بھی انصاف نہیں ، چیف جسٹس قرآن کے مطابق فیصلے کریں : سراج ...
سنگ مر مر کے شہر میں بھی انصاف نہیں ، چیف جسٹس قرآن کے مطابق فیصلے کریں : سراج الحق

  

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد سنگ مر مر کا شہر ہے لیکن یہاں انصاف نہیں چیف جسٹس قرآن کے مطابق فیصلے کریں ۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی اورقرآن و سنت کا آئین چاہتی ہے اور اس کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ، پودی دنیا کے مسائل کا حل قرآن پاک میں ہے ۔ کتاب اللہ صرف الماریوں میں رکھنے کے لئے نہیں بلکہ اس پر عمل کیا جائے تو تمام بنیادی مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔سراج الحق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن بزدل قیادت کی وجہ سے آج قائد اعظم کا پاکستان لہو لہان ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ سیاسی جماعتیں پارٹی انتخابات کیوں نہیں کراتیں، 18سالہ نوجوان کو پیپلز پارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا ، مسلم لیگ (ن ) پیپلز پارٹی کا احتساب نہیں کر رہی اور پی پی اقتدار میں آتی ہے تو ن لیگ والوں سے پوچھ گچھ نہیں کر تی ۔جماعت اسلامی حکومت میں آکر ملک کے ہر شہر کو اسلام آباد جیسا بنائے گی ، پاکستان کو ترقی اور امن کی راہ پر لائیں گے ۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمارا کارکن جیتے یا ہارے لیکن وہ عوام کی خدمت کرتا رہتا ہے ،اصل مقصد لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے ،ہم ملک میں نظام مصطفی چاہتے ہیں ، اسی میں 18کروڑ عوام کی بھلائی ہے ۔انہو ں نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو دعوت دی کہ آگے بڑھیں اور اپنی قیادت میں ملک کے اندر اسلامی نظام نافذ کریں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں