پنجاب کی بجائے خیبر پختونخواہ میں لوگوں کو زیادہ سہولت میسر ہے : پرویز خٹک

پنجاب کی بجائے خیبر پختونخواہ میں لوگوں کو زیادہ سہولت میسر ہے : پرویز خٹک
پنجاب کی بجائے خیبر پختونخواہ میں لوگوں کو زیادہ سہولت میسر ہے : پرویز خٹک

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب کی بجائے ہمارے صوبے میں لوگوں کو زیادہ سہولت میسر ہے،وہاں غریبوں اور امیروں کے بچوں کے لئے یکساں نظام تعلیم رائج ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ جب تک ہم خود ٹھیک نہیں ہوں گے وی آئی پی کلچر ختم نہیں ہوگا ،جب پارٹی لیڈر اور کسی صوبے کا وزیر اعلیٰ ہی کرپٹ ہوگا تو کرپشن کیسی ختم کی جا سکتی ہے ۔خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فوج مقدم ادارہ ہے ، اس کے خلاف کوئی بھی بات نہیں ہو سکتی۔ہمیں قومی اداروں کے خلاف کام نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں امیروں اور غریبوں کے لئے یکساں نظام تعلیم متعارف کرا دیا ہے اور یہی تبدیلی کا  آغاز ہے، وہاں لوگوں کو زیادہ سہولت میسر ہے ۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا اور پورا نظام تبدیل کر دیا، اب کوئی پولیس افسر سفارش پر بھرتی نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب نے بلدیاتی نظام کے نام پر ڈرامہ کیا ہے لیکن خیبر پختونخوا نے بالکل نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں