(ق)لیگ کا پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

(ق)لیگ کا پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان
(ق)لیگ کا پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق ) نے پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف کوئی سازش یا منفی پروپیگنڈہ برداشت نہیں کریں گے،فوج کے خلاف ایجنڈا حکومتی ایوانوں سے آئے یا پھر کہیں اور سے ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔ فوج کی حمایت میں ریلیوں میں عوام نے بھرپور شرکت کرکے پیغام دیا ہے کہ وہ فوج سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عام انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے ثبوت قوم کے سامنے پیش کر چکے ہیں، انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن کی آواز نہ سنی تو نتائج کی ذمہ دار خود ہو گی،چوہدری پرویز الٰہی نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کریں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں