دبئی ایئرپورٹ پر جادو گر گرفتار،پولیس نے کسیے پہنچانا،جان کر آپ بھی ہنسنے پرمجبور ہو جائیں گے

دبئی ایئرپورٹ پر جادو گر گرفتار،پولیس نے کسیے پہنچانا،جان کر آپ بھی ہنسنے ...
دبئی ایئرپورٹ پر جادو گر گرفتار،پولیس نے کسیے پہنچانا،جان کر آپ بھی ہنسنے پرمجبور ہو جائیں گے

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے افریقی جادوگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ جادوگر نے اپنی کمر پر 20بیلٹ باندھ رکھے تھے جس پر کسٹم حکام کو شک ہوا۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ وہ بیلٹ کالے جادو میں استعمال ہوتے ہیں۔سینئر کسٹم انسپکٹرحسن ابراہیم نے بتایاکہ جادوگر سے برآمد ہونے والے بیلٹ جانوروں کی کھال، ہڈیوں اور کاغذ سے بنے ہوئے ہیں اور ان پر مختلف علامتیں بنی ہوئی ہیں، ان کی ”بکل“ بھی روایتی بیلٹس سے مختلف ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ جس کا شمار دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے اور یہاں کے کسٹم حکام روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کی چیکنگ کرتے ہیں، کالا جادو کرنے والے بھی اکثر دبئی کا رخ کرتے اور ائیرپورٹ پر پکڑے جاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:جنسی زندگی اورانسان کے قد میں گہرا تعلق ،سائنس نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

حسن ابراہیم نے بتایا کہ ہفتے میں 2سے 3جادوگر گرفتار ہوتے ہیں۔کالا جادو ان لوگوں کا پیشہ ہوتا ہے اور ان کے ممالک میں جادو میں استعمال ہونے والی چیزیں ساتھ لیجانے کی ممانعت نہیں ہوتی اس لیے یہ آسانی کے ساتھ دبئی آ جاتے ہیں لیکن ان اشیاءکی دبئی میں لانے پر ممانعت ہے۔ان چیزوں میں جانوروں کی ہڈیاں، کھال، مردہ جانور، موم بتیاں اور ایک کاغذ ہوتا ہے جس پر زعفران یا خون سے خاص قسم کی علامات بنی ہوتی ہیں۔ایسے افراد کی اشیاءضبط کر کے انہیں اسی دن ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے اور آئندہ ان کے دبئی میں داخلے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس