ٹوئٹر پر شاہ رخ کے فالورز کی تعداد 13 ملین ہوگئی

ٹوئٹر پر شاہ رخ کے فالورز کی تعداد 13 ملین ہوگئی

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اشتہارات ہوں یا باکس آفس سب پر ہی چھائے رہتے ہیں اور حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد 13 ملین ہوگئی۔اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد شاہ رخ نے اپنے مداحوں کے لیے ٹوئٹر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ مداحوں کو خواتین کی عزت کرنے کا کہہ رہے ہیں۔شاہ رخ خان اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ٹوئٹر پراپنے چاہنے والوں کو بھی اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اپنے مداحوں کے کافی قریب بھی تصور کیا جاتا ہے۔شاہ رخ خان اس وقت اپنی انے والی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گی۔

مزید : کلچر