عمران عباس کی فلم ’’ عبداللہ‘‘ 5جون کو ریلیز ہوگی

عمران عباس کی فلم ’’ عبداللہ‘‘ 5جون کو ریلیز ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی فلم ’’ عبداللہ‘‘ 5جون کو ریلیز ہوگی۔ پاکستانی فلم ’’ عبداللہ ‘‘ جس کی مرکزی کاسٹ میں عمران عباس ، ساجد حسن، سعدیہ خان اور حمید شیخ شامل ہیں 5جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ پاکستانی واحد فیچر فلم ہے جو کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جائیگی۔

۔ فلم کی کہانی 17مئی 2011میں کوئٹہ میں پیش آنیوالے واقعے کی ہے جب ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر ایف سی کی جانب سے دہشتگرد قرار دینے پر پانچ تاجک روسی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کو ایک صحافی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور فوٹیج جاری ہونے کے بعد اس پر کافی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں۔فلم کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے ۔

مزید : کلچر