کامیڈی فلم ’’ دی انٹرن ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)کامیڈی فلم ’’ دی انٹرن ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور این ہیتھ وے کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم"دی اِنٹرن"کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ امریکی مصنف وہدایتکارہ نینسی میئرز کی اس فلم میں ڈی نیرو ایک ایسے سینئر شہری کا کردار نبھا رہے جو بحیثیت اِنٹرنی نوکری کی خواہش میں ایک مشہور کمپنی میں پہنچتا ہے اور تجربے کارملازمین کے زیرِ نگرانی نئے تجربات سیکھنے کی کو شش میں لگ جاتاہے۔ایک نوجوان ملازم کی طرح دفتر میں پر جوش انداز میں فرائض نبھاتے اور طنز و مزاح سے دفتر سٹاف کو ہنساتے ہیں جبکہ این ہیتھ وے ایک نوجوان باس کے کردار میں نظر آئینگی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نیٹ وولف، ایڈم ڈیوین، رینی روسو، ریڈ اسکاٹ اوراینڈرز ہولم شامل ہیں۔ نینسی میئرز اورسوزین فارویل کی یہ مشترکہ پروڈکشن فلم ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی فلم کی ہیروئن رینی روسو کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ اس فلم کو شائقین بہت زیادہ پسند کریں اور میں نے بہت محنت سے اداکاری کی ہے ۔