نئی بھارتی اور پاکستانی فلمیں خسارے کا شکار

نئی بھارتی اور پاکستانی فلمیں خسارے کا شکار

لاہور(اے پی پی)رواں برس کے پہلے 5ماہ تک نئی بھارتی اور پاکستانی فلموں کا بزنس زبردست خسارے کا شکار رہا۔پاکستانی ناکام فلموں میں گجر پورے دناں دا ،انصاف ،جلیبی ،لاہور یا تے پشاور شامل ہیں جبکہ بھارتی ناکام فلموں میں تیور ،کل دل،ڈولی کی ڈولی،ہوائی زادے ،خاموشیاں، بدلہ پور،اب تک چھپن ،ڈرٹی پولیٹکس،این ایچ10،ایک پہیلی رام لیلی،گبر سنگھ اور کچھ کچھ لچا ہے شامل ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ہندوستانی فلموں پر 10کروڑ سے زائد سرمایہ جبکہ پاکستانی فلموں پر5کروڑ روپے سے زائد خسارہ ہوچکا ہے۔لگاتار ہندوستانی اور پاکستانی فلموں کی ناکامی سے فنانسر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

مزید : کلچر