محمد عامر کو آسٹریلیا کی 20کرکٹ لیگ بیگ بیش آئندہ سیزن میں کھیلنے کی پیشکش

محمد عامر کو آسٹریلیا کی 20کرکٹ لیگ بیگ بیش آئندہ سیزن میں کھیلنے کی پیشکش

 سڈنی ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ کے نامور فاسٹ باؤلر محمد عامر کو پابندی کے خاتمے سے قبل ہی آسٹریلیا کی 20کرکٹ لیگ بیگ بیش نے آئندہ سیزن میں کھیلنے کی پیشکش کر دی ہے۔ محمد عامر کی قریبی ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ کے ایک کلب نے محمد عامر کو آئندہ سیزن کیلئے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد عامر نے اب تک پیشکش کا کوئی بھی جواب نہیں دیا ہے تاہم وہ اس حوالے سے غور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ محمد عامر پر اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے 2010ء میں 5سال تک پابندی لگائی گئی تھی جس کا خاتمہ رواں برس ستمبر میں ہو گا۔ واضح رہے کہ بگ بیش کا آئندہ سیزن رواں برس کے آواخر میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی