سرفراز احمد شادی کی تیاریوں میں مصروف،جھلملاتی شیروانی تیار

سرفراز احمد شادی کی تیاریوں میں مصروف،جھلملاتی شیروانی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کی جھلملاتی شیروانی بھی تیار ہیسرفراز احمد کی شادی 19 مئی جبکہ ولیمہ25مئی کو کراچی میں ہو گا، قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ امید ہے شادی کے بعد پرفارمنس میں مزید بہتری آئے گی۔ فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ شیروانی جدید فیشن کے مطابق تیار کی ہے ، گرم موسم کا بھی خاص خیال رکھا ہے ،شادی کی تیاریوں میں مصروف سرفراز احمد مسرور نظر آتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ شادی کے بعد قسمت کی دیوی ان پر مزید مہربان ہو گی۔