زمبابوے ٹیم کے دورہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائیگی، سرفرا ز نواز

زمبابوے ٹیم کے دورہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائیگی، سرفرا ز ...

 اسلام آباد (اے این این ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہاہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ پاک بھارت سیریز کو حقیت کا روپ دھارنے کے لئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو خاص کوششیں کرنی چاہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو دیکھ رہی ہیں۔اس سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر انٹرنیشنل کرکٹ کے کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعاون کرے اور اس سیریز کے رواں سال انعقاد کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ خیال رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے رواں ماہ مئی میں پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد کسی بھی غیر ملکی ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی