شراپووا اور کارلاساریز روم اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

شراپووا اور کارلاساریز روم اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

 روم ( نیٹ نیوز) ماریا شرا پووا اور کارلا ساریز نے روم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کی کارلا ساریز نے عالمی نمبر دو رومانیہ کی سیمونا ہالپ کو سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین روس کی ماریاشراپووا نے ہم وطن حریف داریا گاریلووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے شکست دے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی