زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی سی سی کو اگاہ کردیا

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی سی سی کو اگاہ کردیا

 دبئی/ہرارے ( نیٹ نیوز) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی سی سی کو اگاہ کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک زمبابوے سیریز میں امپائرز بھیجنے سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کردی ہے اس سے قبل زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو تو آگاہ کردیا تھا لیکن اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی