زمبابوے کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیاجائیگا

زمبابوے کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیاجائیگا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کیخلاف سیریز میں پاکستانی اسکواڈز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی، کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سے مشاورت کا عمل مکمل جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی سے بھی رائے لے لی گئی ہے حتمی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف میچزکے لیے دونوں فارمیٹ کی پاکستانی ٹیموں کا اعلان آج ہوگاذرائع کاکہنا ہے کہ ابتدائی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں، اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی فیصل آباد میں سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران روزانہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کررہی ہے، کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی سے ٹیلی فون پررائے لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری سے اسکواڈز کا اعلان کردیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک اور عمراکمل کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی