بریڈ ہیڈن نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا

بریڈ ہیڈن نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا

سڈنی( نیٹ نیوز) ورلڈ چیمپیئن آسٹریلین ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا۔آسٹریلین ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن نے مارچ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کو اپنے ون ڈے کیرئیر کا آخری میچ قرار دیتے ہوئے اس فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے تین ورلڈ کپ کھیلنے والے 37 سالہ ہیڈن نے ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے تمام میچز میں شرکت کرتے ہوئے مجموعی طور پر 126 ون ڈے میچوں میں آسٹریلین ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 3 ہزار 122 رنز بنائے۔ورلڈ کپ میں ہیڈن کوئی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ تو نہ کر سکے لیکن عالمی چیمیپئن ٹیم کا رکن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔بطور وکٹ کیپر 117 کیچ اور 11 اسٹمپ اسٹمپ کرنے والے ہیڈن نے کہا کہ میرا ایک روزہ کیریئر انتہائی شاندار رہا، میں کافی خوش قسمت تھا کہ تین ورلڈ ورلڈ کپ میں آسٹریلین ٹیم کا حصہ تھا ۔ اور یہ کرکٹ سے علیحدگی کا بالکل درست وقت ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی