بنگلہ دیش نے ویمنزٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

بنگلہ دیش نے ویمنزٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

ڈھاکا( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش نے پاکستان کو ایک بار پھر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ویمنزٹیمیں بھیجنے سے صاف انکار کردیا،بنگلہ دیش ویمنز ونگ کے چیئرمین عبدالاول چوہدری نے کہاکہ ہم سے پاکستان میں صوبائی ٹیموں کے ایک ٹورنامنٹ میں ویمنز ٹیم بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی، ایونٹ9 مئی سے شروع ہونا تھا۔ہماری جانب سے دلچسپی ظاہر نہ کیے جانے پر اسے ختم کردیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی سی بی چیئرمین نے اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیش کو اگست میں شیڈول ایک ایونٹ کیلیے مدعو کرنے کے ساتھ اپنی انڈر19 ٹیم بھی بھیجنے کی درخواست کی تھی، ہم جلد ہی اپنے صدر نظم الحسن کے ساتھ بیٹھ کر اس کا جائزہ لیں گے مگر ہم نے اپنی کسی بھی لیول کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں کوئی شیڈول اور تاریخ طے نہیں کی۔ دوسری جانب بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ ہم کسی بھی ایج لیول ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی