فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز کل سے ہو گا

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز کل سے ہو گا

 پیرس ( نیٹ نیوز)سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز (کل)19 مئی سے ہو گا۔ میگا ایونٹ باضابطہ طور پر 24 مئی سے شروع ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مینز اور ویمنز کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ مینز ایونٹ میں سپین کے رافیل نڈال جبکہ ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریا شرا پووا اپنے اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فاتح مینز اینڈ ویمنز کھلاڑی مین راؤنڈ تک رسائی حاصل کریں گے ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ و ہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی