سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی تاہم دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے عمدہ کم بیک کیا اور 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا اور آخری ون ڈے 20 مئی کو کھیلا جائے گا۔