کیون پٹرسن کی عدم موجودگی سے انگلینڈ کی ٹیم کمزور ثابت ہوگی،کلارک

کیون پٹرسن کی عدم موجودگی سے انگلینڈ کی ٹیم کمزور ثابت ہوگی،کلارک

 سڈنی ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ ایشز سیریز میں کیون پٹرسن کی عدم موجودگی سے انگلینڈ کی ٹیم ایک کمزور ٹیم ہوگی جس کا فائدہ آسٹریلوی ٹیم کو ہوگا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی تمام ہمدریاں کیون پٹرسن کے ساتھ ہیں لیکن ساتھ وہ یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ کیون پٹرسن کو شامل نہ کرکے آسٹریلوی ٹیم کے مفاد میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے کیون پٹرسن کے ساتھ ذاتی اور پروفیشنل نوعیت کے تعلقات ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی